5 جولائی، 2015، 12:47 AM

رہبر معظم کی یونیورسٹیوں کو سیاست سے دور رکھنے پر تاکید

رہبر معظم کی یونیورسٹیوں کو سیاست سے دور رکھنے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹیوں کے اساتید کے ساتھ ملاقات میں اسکالر شپ کے مسئلہ میں بعض طلباء پر ظلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یونیورسٹیوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے اورطلباء کو ملک کی علمی پیشرفت اور ترقی کے سلسلے میں جد وجہد جاری رکھنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹیوں کے اساتید کے ساتھ ملاقات میں اسکالر شپ کے مسئلہ میں بعض طلباء پر ظلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یونیورسٹیوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے اورطلباء کو ملک کی علمی  پیشرفت اور ترقی کے سلسلے میں جد وجہد جاری رکھنی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یونیورسٹیوں کے اساتید کو سافٹ ویئر جنگ کے اہم کمانڈر قراردیتے ہوئے فرمایا: یونیورسٹی ایک مقدس جگہ ہے جہاں اساتید کی گفتگو اور تعلیم کا طلباء کے قلب و روح پر گہرا اور براہ راست  اثر مرتب ہوتا ہے اور یونیورسٹی کے اساتید کو چاہیے کہ سافٹ ویئر جنگ کے کمانڈر معاشرے کی تحویل میں دیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا : یونیورسٹیوں کے اساتید کی بہت بڑی تعداد مؤمن اور متدین افراد پر مشتمل ہے  اور اساتید کو چاہیے کہ وہ ملک کی علمی اور سائنسی پیشرفت اور ترقی میں اپنا اہم نقش ایفا کریں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل یونیورسٹیوں کے بعض اساتید نے اپنے اپنے خیالات کا اظءار کیا۔

News ID 1856368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha